پشاور(خصوصی نامہ نگار)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹر یونیورسٹی خواتین ہینڈ بال چیمپئن شپ میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم خان نے مقابلے دیکھے ۔ جی سی یو سیالکوٹ نے فیصل آباد یونیورسٹی کو 8-5 ‘ سپیرئیر یونیورسٹی لاہور نے یو وی اے ایس لاہور کو 17-4 ‘ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے جی سی یو لاہور کو 6-1 ‘ شہیدبے نظیر بھٹو یونیورسٹی پشاور نے یونیورسٹی آف لاہور کو 12-7 ‘فیصل آباد یونیورسٹی نے یو ایم ٹی لاہور کو 14-3 ‘ لاہور یونیورسٹی نے یو ای ٹی پشاور کو 7-1 اور یو ای ٹی نے وی اے ایس لاہور کو 3-1 سے شکست دی۔