• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FC ہیڈکوارٹرز خودکش حملہ آوروں کےاعضاء کےسیمپل ڈی این اے کیلئے ارسال

پشاور(کرائم رپورٹر) فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز میں دھماکوں میں ہلاک ہونے والے خودکش حملہ آوروں کے اعضاء سے نمونےحاصل کرکے ڈی این اے ٹیسٹنگ کیلئے لیبارٹری ارسال کردیئے گئے جس کے بعد سی ٹی ڈی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے اعضاء سے نمونےحاصل کر کے ڈی این اے ٹیسٹنگ کیلئے بھجوا دیئے گئے جس سے ان کی مکمل شناخت ہوسکے گی ۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشتگرد کوہاٹ روڈ اور سول کوارٹر زسے ہوتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچے، حملہ آوروں نے ایف سی ہیڈکوارٹر زسے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل کھڑی کی او ر بعدازاں ایک خودکش پیدل روانہ ہوا۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ دہشت گردوں کے پاس 2کلاشنکوف اور8سے زائد دستی بم موجود تھے، سی ٹی ڈی کی تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے 27 سے زیادہ خالی خول برآمدکیے جبکہ دہشتگردی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی۔پیرکی صبح ایف سی ہیڈکوارٹر زپرحملے میں تین ایف سی اہلکار شہید جبکہ تینوں دہشت گردبھی مارے گئے۔
پشاور سے مزید