ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان ترقیاتی ادارہ کے افسران کی غفلت کے باعث 1200 سے زائد کمرشل کیسز منظوری کے منتظر ،گزشتہ چار برسوںسے سیکڑوں کیسز منظوری کے لیے ایم ڈی اے کی مختلف برانچز میں جمع ہیں مگر افسران کی سستی کے باعث منظوری نہیںمل سکی، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے نوٹس لیا تو عجلت میں انفورسمنٹ اور ٹاؤن پلاننگ عملہ شہریوں کی منظوری کے لیے جمع شدہ عمارتوں کو بھی ڈی جی کی سرزنش سے بچنے کے لیے سیل کرنے لگے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے راشد ارشاد نے تعیناتی کے بعد ریکارڈ چیک کیا تو ایم ڈی اے کی مختلف برانچز میں 1200 سے زائد کیسز ایسے جمع تھے جن کی کئی برسوںسے منظوری نہیں ہوئی جس پر ڈی جی ایم ڈی اے نے اظہار برہمی کیا اور افسران کی سرزنش کی،سیکڑوں کاروباری مراکز کو سیل کرنے پرسائلین سراپا احتجاج ہیں ، متعدد سائلین کا کہنا ہے کہ ان کے کیس منظوری کے لیے جمع ہیں مگر افسران کی سست روی کے باعث فائل ردی کی ٹوکری میں پڑی ہوئی ہے۔