• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب تحصیلدار کے عہدے پر ترقی پانے والے نمبر داروں کے اعزاز میں تقریب

ملتان ( سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ریجن عامر کریم خان نے کہا ہے کہ مظلوم شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اداروں میں بیٹھے ذمہ داران کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان نمبردار ملتان کے مرکزی چیئرمین ملک محمد رمضان منڈ نمبردار کی طرف سے ملک عبد الرحمن بچہ کی نائب تحصیلدار کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دینے کیلئے نمبر داروں ، عہدیداراوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ملک محمد وقار ڈوگر سٹی صدر ملتان، ملک محمد قاسم کھو کھر نمبر دار سرپرست اعلیٰ، حا جی طاہر بلوچ نمبر دار، ملک محمد نعیم سیال نمبر دار،سردار عمران خان لنگاہ نمبر دار،ملک محمد رشید چھینہ نمبر دار،ملک ارشد عباس نائچ نمبر دار،خالد محمود بھٹہ نمبر دار،چوہدری بشارت علی نمبر دار اور دیگر نے شرکت کی۔ 
ملتان سے مزید