• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، ڈاکو گرفتار، موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،کینٹ پولیس نے ملزم انور سے 5لیٹر شراب،ملزم طارق لطیف سے 10لیٹر شراب ،شاہ شمس پولیس نے ملزم شکیل سے 10لیٹر شراب، سیتل ماڑی پولیس نے ملزم ساجد حسین سے 10لیٹر شراب اور بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم آصف سے 850گرام چرس برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،پولیس نے اشتہاریوں کو فرار کرانے کے الزام میں عورتوں سمیت6 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، لوہاری گیٹ پولیس نے سپیشل برانچ کی نشاندہی پر ڈاکو کو گرفتار کرکے موٹرسائیکل و موبائل فونز برآمد کرلیے ، دوشیزہ پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،مظفر آباد پولیس نے شہری کے رقبہ پر مبینہ قبضہ کرنے کی اطلاع پر تحقیقات شروع کردی ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کرنے کے الزام میں چار نامزد سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید