• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تجارت و ملازمت پیشہ خواتین کی ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر سے ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر) انجمن تجارت، ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ملتان کی صدر طاہرہ نجم، پروین نیاز اور حنا چغتائی نے ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر ملتان ام فروا ہمدانی سے ملاقات کی، اس موقع پر انجمن کی جانب سے دیوار خیر کے لیے گرم ملبوسات محکمہ سوشل ویلفیئر کے حوالے کیے گئے، ام فروا ہمدانی نے بتایا کہ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان جمعرات 27 نومبر کو صنعت زار ملتان کی بیرونی دیوار پر قائم کی جانے والی دیوار خیر کا افتتاح کریں گے اور مستحق افراد کے لیے گرم ملبوسات دیوار پر آویزاں کیے جائیں گے۔
ملتان سے مزید