ملتان ( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن لائرز فورم ملتان ڈویژن کے عہدیداران نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی تاریخی کامیابی کا سہرا سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سر باندھا ہے،انہوں نے کہا کہ ان کی شبانہ روز محنت اور کوششوں سے آج پاکستان ایک بار پھر ایشین ٹائیگر بننے جا رہا ہے، مسلم لیگ ن لائرز فورم کے مرکزی صدر چوہدری نصیر بھٹہ اور صوبائی صدر رانا ظفر اقبال کی سرپرستی میں 27 ویں آئینی ترمیم کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا، پریس کانفرنس میں دیگر عہدیداروں راؤ افتخار، رانا نزیر سعید، صبیح الرحمان اور عمران بھٹہ نے بھی شرکت کی۔