• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کی آڑ میں نا انصافی پر سبزیوں ، پھلوں کی سپلائی بند کر دیں گے، انجمن آڑھتیان سبزی و فروٹ منڈی

ملتان(سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیان سبزی و فروٹ منڈی ملتان کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ تجاوزات، غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا ڈھنڈورا پیٹنے والے غلط بیانی کر رہے ہیں، کسی ایک بھی کاروباری فرد سے زیادتی ناانصافی یا املاک کو نقصان پہنچایا گیا تو پورےجنوبی پنجاب میں تازہ سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی بند کر دیں گے اور ہڑتال پر چلے جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی چار دیواری کے اندر واقع ہے اور یہاں پائی جانے والی شکایات کو از خود رفع کے حوالے سے مذاکرات میں تمام امور طے پا چکے تھے۔
ملتان سے مزید