ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا پیرا فورس اور پولیس فورس کے ہمراہ بوسن روڈ چونگی نمبر 9 سے سیداں والا بائی پاس چوک تک سکواڈ کی صورت میں گشت، ہیوی مشینری کے ساتھ فٹ پاتھ اور سروس روڈ پر نصب سائن بورڈز،بل بورڈز،پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا اور چونگی نمبر 6 پر کیمپ برائے انسداد تجاوزات بھی فعال کر دیا گیا جب کہ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کے ہمراہ بلا منظوری نقشہ و عدم ادائیگی کمرشلائزیشن فیس کی مد میں ڈیفالٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن، ڈائریکٹر انفورسمنٹ ایم ڈی اے کی سربراہی میں بلا منظوری نقشہ و عدم ادائیگی کمرشلائزیشن فیس کی مد میں کاروائی کرتے ہوئے بوسن روڈ چاہ باغ والا امجد سٹیل کو سیل کردیا،سیداں والا بائ پاس چوک پر عبد الستار کا نجی پٹرول پمپ سیل کردیا۔