ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کی جانب سے ریلوے ملازمین میں بڑھتی ہوئی بے چینی، ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ، ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کیعدم ادائیگی، ٹی اےڈی اے کی بندش،17 ہزار سے زائد اسامیاں ختم کرنے، ٹی ایل اے بھرتیوں پر پابندی،گینگ مینوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی،آر ٹی ایل کیرج سٹاف کے اوور ٹائم کی بندش اور مزدوروں کے ساتھ ظلم و زیادتی کے خلاف اور ریلوے کے دیگر مسائل کے سلسلے آج ریلوے سٹیشن ملتان سے ڈی ایس افس تک ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،اس موقع پر مرکزی صدر شیخ محمد انور، ملتان ڈویژن کے صدر رانا محمد شریف اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔