کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد نہ صرف انفرادی زندگیوں کو متاثر کرتا ہے بلکہ یہ پورے معاشرے کی فکری، سماجی اور اخلاقی صحت کو بھی کمزور کر دیتا ہے انہوں نے کہا کہ عورت کو درپیش مسائل صرف جسمانی تشدد تک محدود نہیں ہوتے بلکہ یہ رویّوں، بول چال، ماحول، مواقع اور طاقت کے توازن تک پھیلے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب عورت اپنے گھر، کام کی جگہ یا عوامی مقام پر خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتی تو یہ صرف اس کی ذات کا نقصان نہیں ہوتا بلکہ یہ معاشرے میں عدم توازن، غیر یقینی اور عدم استحکام کو جنم دیتا ہےجو معاشرہ جو اپنے آدھے حصے کو خوف، جبر یا معاشی بےبسی میں جکڑ دے وہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا ۔