کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان نےصوبے بھر کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفاترکی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرلیا موٹر رجسٹریشن،موٹر سائیکل رجسٹریشن ،کمرشل وہیکل اور پراپرٹی ٹیکسز کےنظام کو وسعت دینے کے لئےبلوچستان بھر کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفسز کی اپ گریڈیشن ،تعمیر و مرمت کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق عمارتوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا ملازمین کی تعداد بڑھانے سمیت ٹیکس دہندگان و سائلین کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ۔