• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین اور بچیوں کیخلاف تشدد کے خاتمے کی عالمی مہم کا آغاز

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) خواتین اور بچیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کی عالمی مہم کا آغاز ہوگیا اس سلسلے میں ایواجی الائنس، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس، عورت فاؤنڈیشن، یو این وومن، بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام، ایکشن اگینسٹ ہنگر، ترقی فاؤنڈیشن و دیگر کے تعاون سے پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس میں ایڈیشنل آئی جی پولیس جینڈر اسرار احمد عمرانی، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اشرف گچکی، ڈپٹی سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جہاں آرا تبسم، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نوید احمداور دیگر نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے واقعات معاشرتی عدم مساوات اور قانون پر عملدرآمد سے متعلق چیلنجز کی نشاندہی کرتے ہیں شرکا نے سفارش کی کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ، تشدد کی روک تھام اور متاثرین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے حکومت کو جامع حکمت عملی اپنانی چاہیئے خاص طور پر کم عمری کی شادی، گھریلو تشدد، ہراسانی، اغوا اور دیگر جرائم کے حوالے سے قوانین کے بہتر نفاذ اور متعلقہ اداروں کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں خواتین کو صحت، تعلیم، تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے حوالے سے کئی مشکلات کا سامنا ہے تاہم مؤثر اقدامات کے ذریعے صورتحال کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید