• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان میں طلبہ کا تھیسس شو

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جامعہ بلوچستان کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ، جے بی کیمپس میں سیشن 2021 تا 2025 کے فائنل ایئر طلبہ کا تھیسس شو 2025 شروع ہوگیا جوکہ جمعہ 28 نومبر تک جاری رہے گی تھیسس شو کا افتتاح پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی نے کیا انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان نوجوانوں میں تخلیقی اور ثقافتی شعور کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے فائنل ایئر طلبہ نے اپنے تھیسس آرٹ ورک پیش کیے جن میں پینٹنگ، اسکلپچر، منی ایچر آرٹ، ڈیجیٹل ڈیزائن اور مختلف تصوراتی فن پارے شامل تھے۔
کوئٹہ سے مزید