• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکیں و نالیاں شکستہ حال ،کلی گوہر آبادمسائل کی آماجگاہ میں تبدیل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کلی گوہر آبادمسائل کی آماجگاہ میں تبدیل ، سڑکیں و نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،ا سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے سرشام تاریکی ،نکاسی آب کا نظام درہم برہم، پانی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا اہل علاقہ نے بتایا کہ علاقے کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے جبکہ نالیاں بھی خستہ حال ہیں جس سے سیوریج سسٹم درہم برہم ہو چکا نالیوں کا گندہ پانی سارا دن سڑکوں پر بہتا رہتا ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہےکلی گوہر آباد میں پانی کی قلت کا مسئلہ دن بدن سنگین ہوتا جارہا ہے لوگ مہنگے داموں واٹر ٹینکر خرید کر گزارہ کر رہے ہیں آبنوشی کی قلت کی بارہا متعلقہ حکام کو شکایت کی گئی کوئی شنوائی نہیں ہوئی اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے سر شام تاریکی چھا جاتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے کے مسائل حل کیے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید