لندن میں گودام میں آگ لگ گئی, دھماکوں کی وجہ سے فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مغربی لندن میں گودام میں لگی پر قابو پانے کے لیے 25 فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور 150 فائر فائٹرز موقع پر موجود ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر پیٹ گال براؤن نے بتایا ہے کہ دھماکوں کی وجہ سے آگ بجھانے والا عملہ زیادہ فاصلے سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں جنہیں اس سے قبل حفاظت کی پیش نظر واپس طلب کرلیا گیا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا ہے کہ 2 منزلہ عمارت کا ایک تھائی حصہ زمیں بوس ہوچکا ہے۔
گودام میں آتشبازی کے سامان کے ساتھ گیس سلینڈرز کی موجودگی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
لندن فائربریگیڈ ڈپاڑمنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے آگ کی وجہ سے متاثرہ رہائشی علاقے اور3 اسکولوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔