• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سندھ کی طرف سے مس ایڈونچر کرسکتا ہے، ماہرین

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے دفاعی ماہرین و تجزیہ کار ایئر مارشل (ر) ارشد ملک،لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم اور سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے راجناتھ سنگھ کے سندھ کے حوالے سے بیان پر کہا ہے کہ بھارت سندھ کی طرف سے کوئی مس ایڈونچر کرسکتا ہے اور اگر وہ ایسا کرتا ہے تو اسے ساؤتھ میں بھی مار پڑے گی۔بھارت پاکستان پر حملے کی جرأت نہیں کرے گا وہ صرف بڑہکیں مار رہا ہے، ہمیں بھارت کی گیدڑ بھپکیوں سے نہیں ڈرنا چاہئے۔ اگر بھارت سندھ میں پنگا لے گا تو ان کی خالصتان ویلی ہمارے ڈور اسٹیپ پر ہے اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے زیر سایہ ماضی کی طرح تمام فورسز مل کر جواب دیں گی۔ میزبان حامد میر نے پروگرام میں تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خود کش حملے کرنے والوں کا نیٹ ورک بے نقاب ہوچکاہے۔آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ ہوا ہے افغانستان سے پاکستان آئے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جو پاکستان کر رہا ہے وہ بہت بڑی کامیابی ہے ثبوتوں کے ساتھ ساری چیزیں سامنے لارہے ہیں دوسرا ہتھیار ہمارا سفارتکاری ہے بیک ڈور چینل پر کام ہے اور ٹرانزٹ ٹریڈ ہے اور جس موثر طریقے سے انہیں ٹریس کیا جارہا ہےہ

اہم خبریں سے مزید