اسلام آباد(جنگ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نے گٹکا ایکٹ کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی ۔ سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے نے گٹکے کے انسانی صحت پر سنگین اثرات پر سخت تشویش کا اظہارِ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ گٹکا انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے،یہ سڑی چھالیہ سے تیار کیا جاتا ہے اور منہ کے کینسر سمیت سنگین امراض کا باعث بنتا ہے،یہ سگریٹ سے بھی زیادہ نقصان دہ ہے اور ہسپتالوں میں گٹکا کے مریض عام ہو چکے ہیں۔