کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی جوہری سائنسدانوں پر برطانوی ساختہ پرزوں کیساتھ آلات فروخت کرنے کا الزام، برطانوی میڈیا کے مطابق تہران کی دفاعی تحقیقاتی فرم اپنے ڈیوائسز میں برطانوی ساختہ گائیگر ٹیوبز استعمال کی تشہیر کر رہی ہے۔ فنانشل ٹائمز کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ تہران کی ایک فرم، جس کا تعلق ایران کی فوجی نیوکلیئر تحقیقاتی ایجنسی (SPND) اور اسلامی انقلاب گارڈز سے ہے نے ایسے ریڈیشن ڈیٹیکشن آلات تیار کیے اور فروخت کیے ہیں جن میں برطانیہ کی Croydon-مبنی کمپنی سنٹرونک کے گائیگر مولر ٹیوبز استعمال ہو رہے ہیں۔