• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

400 بار مسترد انجینئر 365 کھرب روپے کی کمپنی کا سربراہ

کراچی(رفیق مانگٹ)400 بار مسترد ہونے والا انجینئر اب 365 کھرب روپے مالیت کی کمپنی کا سربراہ،امریکا کے دوسرے سب سے زیادہ کمانے والے سی ای او، بھارت کے نکیش آرورا کی سالانہ آمدنی 42 ارب 36 کروڑ روپے، مجموعی دولت تقریباً 4 کھرب 21 ارب روپے،غازی آباد سے سلیکون ویلی تک،400 ناکامیوں کے بعد عالمی کامیابی کا سفر،نکیش آرورا کی متاثر کن کہانی، دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے سی ای او ایلون مسک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پالو آلٹو نیٹ ورکس کے چیئرمین اور سی ای او نکیش آرورا کا سفر عالمی ٹیک انڈسٹری کی ایک نایاب کامیابی کی مثال ہے۔جو شخص 400 مرتبہ نوکری کے لئے مسترد ہوا، وہ چند سال بعد دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے لوگوں میں شامل ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر غازی آباد میں ایک ایئر فورس افسر کے گھر پیدا ہونے والے نکیش آج دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے سی ای اوز میں شامل ہیں، جب کہ وہ اربوں ڈالر مالیت رکھنے والی سائبر سکیورٹی کمپنی کی قیادت کر رہے ہیں۔جولائی 2025 کی رپورٹس کے مطابق ان کی کل مالیت تقریباً 4کھرب 21 ارب روپے( 1.5 ارب ڈالر) ہے، جس میں پالو آلٹو نیٹ ورکس کے 2.2 ملین سے زیادہ شیئرز اور الفابیٹ میں ان کی ہولڈنگز شامل ہیں۔آئی آئی ٹی وارانسی سے انجینئرنگ مکمل کرنے کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ گئے، جہاں انہوں نے فنانس میں ماسٹرز اور ایم بی اے کیا۔ پیشہ ورانہ سفر کی ابتدا فڈیلٹی اور پٹنم انویسٹمنٹس سے ہوئی، مگر اصل موڑ 2004 میں آیا جب وہ گوگل سے وابستہ ہوئے۔ یہاں انہوں نے اشتہاری آمدنی کو 2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر سے زیادہ تک پہنچایا اور کمپنی کی عالمی توسیع میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اہم خبریں سے مزید