• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاٹ الاٹمنٹ؛ توہین عدالت کیس میں CDA کو مہلت مل گئی

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نےنجی ہاؤسنگ سوسائٹی( جناح گارڈن فیز ٹو) میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ متعلق توہین عدالت کیس میں سی ڈی اے کو مہلت دیدی ، عدالت نے قرار دیا کہ تیکنیکی کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد معاملے کو مزید دیکھا جائے گا۔ مزید سماعت 22 دسمبر تک ملتوی ۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت کے حکم پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کے دوران چیئرمین سی ڈی اے سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے بعد معاملے میں کیا پیشرفت ہوئی؟ چیئرمین نے بتایا کہ 21 نومبر کو ہونے والی میٹنگ میں کیس کو سی ڈی اے بورڈ کے سامنے رکھا گیا، بورڈ نے تیکنیکی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا اورکمیٹی قائم کر دی گئی جو30 روز میں اپنی رپورٹ دے گی ۔
اسلام آباد سے مزید