راولپنڈی (جنگ نیوز)آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن پنجاب کے صدر عقیل احمد عباسی اخبار فروش یونین اسلام آباد کے صدر چودری محمد شریف کراچی کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ اخبار فروش یونین کراچی کی دعوت پر صبح سندھ کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران چیف منسٹر صوبہ سندھ سے بھی ملاقات ہوگی۔ چیف منسٹر صوبہ سندھ کراچی کے تمام اخبار فروشوں کے اعزاز میں چیف منسٹر ہاؤس میں استقبالیہ دیں گے جس میں ملک بھر سے قائدین اخبار فروش یونین شرکت فرمائیں گے۔