• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں 2کروڑ 60 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں،وفاقی جوائنٹ سیکرٹری تعلیم

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی جوائنٹ سیکریٹری تعلیم آصف اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور نوجوان آبادی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔’وائسز فار ایجوکیشن ایویڈنس سے ایکشن تک‘ کے عنوان سے پالیسی ایڈووکیسی ورکشاپ میں انہوں نے دی رورل سپورٹ پروگرامز نیٹ ورک (آر ایس پی این) اور اس کے تعلیمی پروگرام ملٹی ایئر ریزیلیئنس پروگرام (ایم وائی آر پی) کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیلاب جیسے بحرانوں نے تعلیمی چیلنجوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ایجوکیشن کین ناٹ ویٹ (ای سی ڈبلیو) کی نمائندہ امانی بوامی پاسی نے خطاب میں ایم وائی آر پی اور فلنگ ایجوکیشن گَیپس ریسپانس (ایف ای آر) گرانٹ کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی بحالی کی کوششوں کا ذکر کیا اور ہنگامی حالات میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسلام آباد سے مزید