• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم لیوی مد میں 1042ارب روپے کی ریکارڈ وصولیوں کا انکشاف

اسلام آباد(عاطف شیرازی)،سال دوہزار پچیس میں پیٹرولیم لیوی کی مدمیں رکارڈایک ہزاربیالیس ارب اکتالیس کروڑروپےکی وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے،پیٹرولیم لیوی کی مد میں یہ وصولیاں جنوری سےستمبر کےدوران کی گئیں، اکتوبر تادسمبر کاڈیٹاآنا باقی ہے اورسال کےاختتام تک بوجھ مزیدبڑھ جائےگا-سرکاری دستاویزات کےمطابق جنوری سےلیکر ستمبر کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں ایک ہزار 42 ارب 41 کروڑ روپے وصول کئے گئےجبکہ گذشتہ سال اسی مدت میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولیاں 808 ارب 14 کروڑ روپے تھیں یعنی رواں سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں آمدنی 234 ارب روپے زیادہ ہوئی-دستاویزات کے مطابق اس وقت پیٹرول پرفی لیٹر79روپے 62پیسےلیوی وصول کی جارہی ہے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کےفی لیٹرپر75روپے 41پیسےکےحساب سےلیوی عائدہےجبکہ پیٹرول،ڈیزل پرڈھائی روپےفی لیٹر کلائمٹ سپورٹ لیوی الگ سے وصول کی جارہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید