• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا، غزہ کے امدادی مشن کیلئے تین بحری جہاز تیار

فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

انڈونیشیا نے غزہ کے امدادی مشن کے لیے تین بحری جہاز تیار کرلیے، جہازوں میں اسپتال کی مکمل سہولیات موجود ہیں۔

انڈونیشیا کی نیول انفارمیشن سروس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تینوں جہاز روانگی کے لیے تیار ہیں، بحری جہاز مکمل طبی سہولتوں سے آراستہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی منتقلی کے لیے جہاز پر ہیلی کاپٹر بھی موجود ہیں، بحری جہازوں کی غزہ روانگی کے لیے حکومتی حکم کا انتظار ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق انڈونیشیا نے کہا تھا کہ غزہ میں تعیناتی کے لیے 20 ہزار اہلکار تیار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید