• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اکیلے مجرم نہیں، لانے والے ان سے بڑے مجرم، احتساب ہونا چاہئے، نواز شریف

لاہور(جنگ نیوز/ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف کاکہنا ہے کہ عمران خان اکیلے مجرم نہیں ‘ان کو لانے والے اس سے بھی بڑے مجرم اورملکی تباہی کے ذمہ دار ہیں ‘ ان سب کا برابر احتساب ہونا چاہیے ‘2018 سے 2022تک جو ہوا اس کی ذمہ داری اُن کے سر پر ہے۔دوسروں کو چور اور ڈاکو کہنے والے خود چور ثابت ہوئے‘پاکستان آزادانہ فیصلے نہیں کر سکتا کیونکہ وہ آئی ایم ایف پر انحصار کرتا ہے۔ہم خود کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے‘ ہمارے ذاتی فیصلے غیر ملکیوں کے ہاتھ میں ہیں۔ لاہور میں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے جھوٹ‘ گالم گلوچ‘بدتمیزی‘ بدتہذیبی اور فتنے کو شکست ہوئی ۔عوام نے کارکردگی پر ہمیں ووٹ دیا ہے‘وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب ملکی ترقی کے میدان میں مجھ سے بھی سبقت لے گئے ‘گزشتہ دور حکومت میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا‘ملک میں صرف تباہی آئی‘ اب سب چیزیں بحال کرنے کی کوشش ہو رہی ہے‘ ڈیڑھ سال میں ہم نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا ہے، پاکستان کو ہم نے اخلاقی، معاشرتی دیوالیہ پن سے بھی بچایا ہے۔ہم نے اپنے گزشتہ دور میں آئی ایم ایف سے جان چھڑائی تھا مگر اُن کے دورِ حکومت میں ہم پر ایک مرتبہ پھر سے آئی ایم ایف کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید