کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ویٹرنز نے اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ گروپ بی سے آسٹریلیا اور امریکہ نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ نیشنل اسٹیڈیم میں بدھ کو پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 124 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان نے کپتان عبدالرزاق کے 99 کی مدد سے 4 وکٹ پر224 رنز بنائے۔