کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان سے تجارت میں تعطل، کابل اور تہران کا چابہار استعمال بڑھانے پر اتفاق، طالبان وزیرِ تجارت اور ایرانی وزیرِ صنعت کی ترکی میں ملاقات، افغانستان کیلئے چابہار زیادہ قابلِ اعتماد راستہ قرار، غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل اور تہران نے پاکستان کے ساتھ جاری تجارت میں طویل تعطل کے بعد چابہار بندرگاہ کے ذریعے افغانستان کی تجارت کو وسعت دینے پر بات چیت تیز کر دی ہے، کیونکہ سرحدی بندشوں سے خطّے کی تجارت تقریباً منجمد ہو چکی ہے۔ ترکی میں ECO سمٹ کے موقع پر طالبان کے وزیر تجارت نورالدین عزیری اور ایران کے وزیرِ صنعت و تجارت محمد اتابک نے ملاقات میں بندرگاہ کے تکنیکی و عملی استعمال کو بڑھانے، افغان کپاس کی ایران کو برآمدات، تاجروں کے لیے تجارتی ضابطوں میں آسانی اور افغانستان سے منسلک ریلوے راستوں کے ٹیرِف کم کرنے پر مشاورت کی۔