نئی دہلی(نیوز ڈیسک)شیخ حسینہ کی حوالگی سے متعلق بنگلہ دیشی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں، بھارت، بھارت میں جاری عدالتی اور قانونی عمل کے تحت درخواست پر غور کررہے ہیں،دفتر خارجہ ،بھارت بنگلہ دیش کی سابقہ وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے لیے دائر درخواست کا جائزہ لے رہا ہے۔ یہ بات بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بدھ کے روز صحافیوں کو بتائی۔ یہ درخواست پہلی بار دسمبر میں دائر کی گئی تھی اور رواں ماہ یہ اس وقت دوبارہ پیش کی گئی، جب حسینہ کو گزشتہ سال طلبہ مظاہرین کے قتل میں ملوث ہونے پر موت کی سزا سنائی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ درخواست کا جائزہ بھارت میں جاری عدالتی اور قانونی عمل کے تحت لیا جا رہا ہے۔