• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش کی معزول وزیراعظم کے لاکرز سے تقریباً 10 کلو سونا برآمد

اسلام آباد(فاروق اقدس) بنگلا دیش کی معزول وزیراعظم کے لاکرز سے تقریباً 10کلو سونا برآمد، حسینہ واجد نے دوراقتدار میں ملنے والے بعض تحائف توشاخانہ میں جمع نہیں کرائے جن میں سونے کے سکے، اینٹیں ،زیورات شامل تھے ۔تفصٰلات کے مطابق بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل عدالت سے سزائے موت پانے والی بھارت میں پناہ گزین معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے تقریباً 10 کلوگرام سونا ضبط کر لیا گیا ، جس کی قیمت تقریباً 13 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ حکام کے مطابق سونے کی یہ دریافت ستمبر میں ضبط کیے گئے لاکرز کھولنے کے دوران ہوئی۔سی آئی سی کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد ہم نے لاکرز کھولے، جہاں سے سابق وزیرِاعظم کی ملکیت تقریباً 9.7 کلوگرام سونا ملا، جس میں سونے کے سکے، سونے کی اینٹیں اور زیورات شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید