اسلام آباد ( فاروق اقدس) ایران کی جانب سے ہندوستانی شہریوں کیلئے مفت ویزے پر ایران میں داخلے کی سہولت ختم ، لاکھوں شیعہ زائرین متاثر ،شیعہ علماء اور تنظیموں نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت ایران سے بات چیت کر کے فوری طور پر مسئلے کا حل نکالے ۔ ایران کی جانب سے ہندوستانی شہریوں کیلئے مفت ویزے پر ایران میں داخلےپابندی کے فیصلے سے متاثرافراد میں سب سے زیادہ شیعہ زائرین ہیں جو ہر سال عراق اور ایران زیارات کیلئے جایا کرتے تھے بھارت بالخصوص لکھنو حیدرآباد جیسے شہروں میں شیعہ علماء اور تنظیموں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔