• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، پان مسالہ ٹائیکون کی بہو نے دہلی میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی

نئی دہلی (جنگ نیوز) پان مسالہ ٹائیکون کی بہو نے دہلی میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ کمرے سے برآمد نوٹ میں لکھا ہے کہ اگر رشتے میں محبت اور اعتماد نہ ہو تو زندگی کا کیا مطلب؟ خاندانی تنازع کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے پوش علاقے وسنت وہار میں پان مسالہ برانڈز کملہ پسند اور راجشری کے مالک کمل کشور چوراسیا کی بہو 40 سالہ دیپتی چوراسیا مبینہ طور پر خودکشی کے باعث مردہ پائی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے دوپٹّے کا استعمال کیا۔

اہم خبریں سے مزید