راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کی مناسبت سے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پر شہر بھر میں شجر کاری مہم سے جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ ملیہ سکول راولپنڈی میں گزشتہ روز ایک شجر کاری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن صوبائی اسمبلی شازیہ رضوان نے خصوصی طور پر شرکت کی اور پودے لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔شجرکاری مہم کے دوران سینکڑوں پودے لگائے گئے جبکہ گورنمنٹ ملیہ سکول کے بچوں اور ہارٹیکلچر ایجنسی کے اہلکاروں نے بھی پودے لگا کر مہم میں حصہ لیا۔