امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیشنل گارڈ کے ممبران پر حملہ دہشت گردی ہے، نیشنل گارڈ پر حملے میں ملوث شخص اس کی قیمت چکائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن دور میں داخل ہوئے ہر ایک پناہ گزین کی لازمی جانچ ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ حملہ کرنے والا مشتبہ شخص بھی شدید زخمی ہے۔ تینوں زخمی اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سے نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
ڈائریکٹر ایف بی آئی سمیت حکام کی بریفنگ کے مطابق فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ حملہ آور اکیلا تھا۔