• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ، عالمی صحافتی تنظیم کا اظہار تشویش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار پر قدغن کے لیے کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ مارا، بھارتی چھاپے پر عالمی صحافتی تنظیم نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صحافتی تنظیموں نے کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آزاد صحافت کو محدود کرنے کے لیے منظم مہم چلا رہا ہے۔

آئی ایف جے نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں سنسرشپ جاری ہے، جو صحافتی آزادی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سنسرشپ تنقیدی آوازوں کو خاموش کر رہی ہے، آئی ایف جے نے مطالبہ کیا کہ بھارت صحافتی آزادی کا احترام کرے اور  آزاد صحافت کے خلاف کارروائیاں بند کرے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید