انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
جیو فزکس ایجنسی کے مطابق سماٹرا کے صوبے آچے میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، تاہم سونامی کی وارنگ جاری نہیں کی گئی۔
زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حفاظتی اداروں نے ہدایت جاری کی ہے کہ عوام زلزلے کے بعد ممکنہ آفٹر شاكس کے پیش نظر محتاط رہیں۔
سماٹرا میں انڈونیشیا کے مختلف علاقے پہلے ہی طوفانی بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہیں، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔