• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کا فوج میں نوجوان رضاکاروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ

صدر میکروں جمعرات کو فرنچ الپس میں وارسیس ملٹری بیس پر خطاب کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
صدر میکروں جمعرات کو فرنچ الپس میں وارسیس ملٹری بیس پر خطاب کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

فرانس نے فوج میں نوجوان رضاکاروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرانس کے صدر میکروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگلے موسم گرما سے فوج میں نئی رضا کارانہ فوجی سروس متعارف کروائیں گے۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ فوج میں رضا کارانہ سروس 18 سے 19 سال کے نوجوانوں کیلئے ہوگی۔ یہ فوجی رضا کار صرف فرانسیسی علاقے میں خدمات انجام دیں گے۔ 

صدر میکرون نے مزید کہا کہ 2030 تک فرانسیسی فوج میں 10 ہزار نوجوان رضاکار بھرتی کرنے کا ہدف ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید