• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبی درسگاہوں میں میڈیکل ایجوکیشن کو فروغ دے رہے ہیں، سلمان رفیق

لاہور(خصوصی نمائندہ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں میڈیکل ایجوکیشن کو فروغ دے رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں 41 واں سنڈیکیٹ اجلاس منعقدہوا ۔ رجسٹرار یونیورسٹی نے ایجنڈاز پیش کئے۔اجلاس کے دوران 40 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ایم سی پی ایس کیلئے سنٹرل انڈیکشن پالیسی اختیار کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کیمپس کمیٹی و ملحقہ اداروں کے اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آف نیوروسرجری کی توسیع کی اجازت دی گئی۔اجلاس کے دوران یونیورسٹی اور سرگنگارام ہسپتال لاہور کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں کمپیوٹر آپریٹر کی سیٹ کو جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی سیٹ پر اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی ۔
لاہور سے مزید