• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ترک تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکے، صدر یو ایم ٹی

لاہور ( نیوزرپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر اور سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد سے ترکی کے قونصل جنرل محمت ایمن شمسیک نے ان کے آفس یو ایم ٹی جوہرٹاؤن کیمپس میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں تعلیم، ٹیکنالوجی اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔اس موقع پر ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان بھائی چارے اور اعتماد کے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی، تجارتی اور ثقافتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی سٹریٹجک شراکت داری کے استحکام کے لیے قریبی و باہمی تعاون ناگزیر ہے ۔
لاہور سے مزید