لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ پنجاب میں ماحول دوست توانائی کے فروغ اور جدید ویسٹ مینجمنٹ نظام کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے صوبائی وزیر توانائی پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر سے برطانیہ کی Mondofin UK اور چین کی CSET پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں Mondofin UK کےWilliams Adihoe ، چیف ایگزیکٹو آفیسر گلوبل بزنس ڈیولپمنٹ، اور CSET کے Behzar Sarhadi، وائس پریزیڈنٹ سیلز اینڈ مارکیٹنگ شامل تھے وفد نے 50 میگاواٹ ویسٹ ٹو انرجی (WtE) منصوبے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی وفد نے اپنی تکنیکی صلاحیتوں اور بین الاقوامی تجربے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ Mondofin UK عالمی سطح پر ویسٹ ٹو انرجی حل فراہم کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہے جبکہ CSET چین ماحول دوست ٹیکنالوجیز اور میونسپل ویسٹ پروسیسنگ میں نمایاں شہرت رکھتی ہے۔ منصوبے کی ٹیکنالوجی شراکت دار کمپنی Babcock & Wilcox Renewables نے مختلف خطوں میں جدید Vølund بوائلر ٹیکنالوجی کے 500 سے زائد کامیاب انسٹالیشنز مکمل کیے ہیں۔