• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز عالم دین اور جامعہ اشرفیہ کے فاضل مولانا حافظ عبدالمنعم 66 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

لاہور(خبرنگار) ملک کے ممتاز عالم دین اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے فاضل مولانا حافظ عبدالمنعم عابد گذشتہ روز علالت کے بعد 66 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے مرحوم سابق سینئر استاد حضرت مولانا قاری فضل الٰہی ؒ کے بیٹے اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاد و سیکرٹری نشر واشاعت مولانا مجیب الرحمن انقلابی، جمعیت علماء اسلام کے راہنماء مولانا حافظ عبدالودود شاہد، مفتی عبید الرحمن، حافظ عبدالرؤف اورقاری عبدالباسط کے بڑے بھائی تھے۔
لاہور سے مزید