لاہور(خصوصی نمائندہ)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر فاروق افضل نے ʼʼٹرائی بیسک فیسٹاʼʼ (TRI BASIC FESTA) کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اناٹومی، فزیالوجی اور بائیو کیمسٹری کو میڈیکل سائنس کے تین بنیادی ستون قرار دیا اور کہا کہ ان مضامین پر عبور حاصل کیے بغیر کلینیکل مہارت اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈاکٹرز کی تیاری ناممکن ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ صرف کتابی علم تک محدود نہ رہیں بلکہ جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے بنیادی علوم کو کلینیکل پریکٹس کے ساتھ مربوط کریں ۔