لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی، ناظم اجتماعِ عام لیاقت بلوچ نے مینارِ پاکستان گریٹر اقبال پارک میں صفائی اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا پرسوں اتوار کو بحالی کے کام کی مکمل تکمیل کے بعد گریٹر اقبال پی ایچ اے حکام کے حوالے کردیا جائے گانائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مینارِ پاکستان صفائی بحالی مرکزی کیمپ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعِ عام کے انتظامات میں انتھک محنت کی. اِسی طرح پی ایچ اے، پولیس، ٹریفک پولیس، لیڈی پولیس، انتظامیہ، پاکستان ریلوے، واپڈا (لیسکو)، ایل ڈبلیو ایم اے کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔