لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین اور چیئرمین واسا پنجاب چودھری شیر علی کی زیر صدارت گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس ہوا ۔ وائس چیئرمین لاہور واسا چودھری شہباز ،ڈی جی واسا طیب فرید، ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ، ٹیکنیکل ممبران اور 19 اضلاع کے واسا ایم ڈیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب کے38 اضلاع میں واسا جبکہ 3 میں سب واساز کے قیام کو 31 دسمبر تک مکمل فعال کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔