• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، بھارتی وزیر کے بیان کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی،ایوان نے بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے سندھ کو بھارت کا حصہ بنائے جانیوالے اشتعال انگیز بیان کے خلاف ایک مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، اراکین اسمبلی نےکہا کہ اس قراداد کو ر دنیا بھر میں بھیجا اور بتایا جائے کہ بھارت سندھو دریا پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔ یہ قرارداد حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی تھی ۔ جمعرات کو ایوان میں قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے اپنے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دفاع وطن کے معاملے پر پوری قوم کی طرح اس ایوان میں بھی تمام پارلیمانی ارکان متحد ہیں، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ، ہماری مسلح افواج مادر وطن کا دفاع کرنا اچھی طرح سے جانتی ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید