اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر کے گریڈ 20کے افسر چیف ایڈمن پول محمد عابد پر سول سرونٹ رولز کے تحت نااہلی ثابت ہونے پر دو سال کی انکریمنٹ روکنے کی سزاسنا دی ، ایف بی آر کے ان لینڈریونیو کے افسر سرگودھا سٹیشن پر تعینات ہیں انہیں 10جولائی 2023کو الزامات کی بنیاد پر چارج شیٹ کیا گیا اور گریڈ 21کے افسر میر بادشاہ خان وزیر کو انکوائری افسر مقرر کیاگیا جنہوں نےا نکوائری میں انہیں نااہلی کا مرتکب قرار دیا بعدازاں وزیراعظم نے بطور اتھارٹی گریڈ 22کی افسرسعدیہ صدف گیلانی کو کیس کی سماعت کے لیے مقرر کیا ۔