کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ افغانستان کی پاکستان کے خلاف سازش افسوس ناک عمل ہے، بھارت کی طرح افغانستان نے بھی کبھی پاکستان کو اپنا پڑوسی تسلیم نہیں کیا، پاکستان نے ہر مشکل مرحلے میں ان کا ساتھ دیامگر انہوں نے بدلے میں پاکستان کی پیٹھ میں خنجر گھونپا، اس وقت بھی افغان حکومت اور ان کا میڈیا ہمارے خلاف سازش اور منفی پرو پیگنڈے میں مصروف ہے جس کا مقصد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے،مگر افواج پاکستان اور عوام ان کی کسی کوشش کو کا میاب نہیں ہونے نہیں دے گی۔