کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر سردار طاہر محمود کے اعزاز میں آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب بزنس کمیونٹی، تاجر رہنماؤں اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی اہم شخصیات بی جی سی کے امتیاز بخاری، ایم رحمان، راحیل ہارون، مختیار شیخ، رانا افضل بھائ ، رانا قیوم، اکرم کوھاٹی اور دیگر شرکت کی۔ اس موقع پر امتیاز بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں کاروباری برادری کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسلام آباد چیمبر ہو یا کراچی رئیلٹرز کمیونٹی ہم سب ایک دوسرے کی مضبوطی ہیں۔