جدہ (شاہد نعیم) پاکستان کے نئے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی 30نومبر کو جدہ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ مصطفیٰ ربانی کا شمار پاکستان کی وزارت خارجہ کے محنتی افسران میں ہوتا ہے۔ وہ وزارت خارجہ میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔