اسلام آباد(نیو زرپورٹر)روسی وزیرِ توانائی سرگئی سیویلیف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قدرتی آفات سے تدارک کے لیے مشترکہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ جمعرات کو این ڈی ایم ا ے سے جاری بیان کے مطابق اعلیٰ سطحی روسی وفد نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔